Add Poetry

ہم تمھارے حسن کی پروا کیے بن جائیں گے

Poet: ناظم زرسنر By: Nazim ZarSinner, Pakpattanshar

ہم تمھارے حسن کی پروا کیے بن جائیں گے
تم کو لیکن شہر میں رسوا کیے بن جائیں گے

اپنی مرضی سے جھکیں گے اپنے رب کے سامنے
ہم دکھاوے کے لیے سجدہ کیے بن جائیں گے

کس کے استقبال کو سجتی ہیں گلیاں شہر کی؟
ہم تو اپنے آپ کو آرا کیے بن جائیں گے

ہیں مسیحا جانتے یہ جاں خراباتی کی ہے
اِس لیے یاں سے مجھے زندہ کیے بن جائیں گے

ہم کو اُس سے حاصل ہی کیا جو عام ہو؟
غم کا باعث ہے کہ وہ پردہ کیے بن جائیں گے

ہم تمھارے بن ہزاروں سال جی کر جائیں گے
ہم تمھارے قرب کو رستہ کیے بن جائیں گے

تم سے رنجیدہ نہیں ہوں گے، ہمیں تیری قسم
ہم تمھارے قرب کو رستہ کیے بن جائیں گے

تم نہیں بنتے مرے تو میرے دل کو کیا پڑی
دل ترا الفت سے ہم آرا کیے بن جائیں گے

تم بھی تڑپو گے ہماری یاد میں، جانو یقیں
ہم وفا سے دل ترا تنہا کیے بن جائیں گے

Rate it:
Views: 219
01 Apr, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets