ہم تو جی رہے ہیں کسی کی خوشی کےلیے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamہم تو جی رہے ہیں کسی کی خوشی کےلیے
وگرنہ دنیا میں کون جیتا ہے کسی کے لیے
غموں کو مناؤں تو خوشیاں روٹھ جاتی ہیں
میرےلیے دونوں ضروری ہیں زندگی کےلیے
جب ایک ایک کر کے سبھی سہارےچھوٹے
تو جانا کوئی ضروری نہیں ہے کسی کےلیے
آج وہی انسان انسان کا خدا بن بیٹھا ہے
مولا نے جسے پیدا کیا تھا بندگی کےلیے
مکروفریب کی یہاں کوئی گنجائش نہیں
نیت میں اخلاص ضروری ہےدوستی کےلیے
اصغر کہ دامن میں دردو غم کہ سواکچھ نہیں
مجھے بھول جانا ہی اچھا ہےاس پگلی کےلیے
More Love / Romantic Poetry








