Add Poetry

ہم جو نگاہِ زیست سے حیران آگئے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

ہم جو نگاہِ زیست سے حیران آگئے
عشرت کدے میں عشق کے پیمان آگئے

دنیا کو تو نے اے خدا یہ کیا بنا دیا
جنت سے دیکھنے اسے انسان آگئے

یادوں نے اشک و آہ سے سب کچھ مٹا دیا
جانے سے تیرے جانِ جاں طوفان آگئے

تم تو ہمارے واسطے لاہور بھی نہیں
ہم ملنے تم سے وادیء کاغان آگئے

جو آشنا نہ تھے کبھی بحرو ردیف سے
ان کے ہمارے سامنے دیوان آگئے

وشمہ دیارِ عشق سے جو کچھ نہ مل سکا
ہونتوں پہ لے کے درد کی مسکان آگئے
 

Rate it:
Views: 286
13 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets