Add Poetry

ہم خاک نشینوں کی جلتی نہ ردا یوں!

Poet: سید نذیر کاظمی By: سید نذیر کاظمی, العین

شعلے نہ بھڑکتے، چلتی نہ ھوا یوں
ہم خاک نشینوں کی جلتی نہ ردا یوں

ہم قوتِ گویائ سے محروم نہیں تھے
واقف تھے کہ جائے گی تم تک نہ صدا یوں

اس طرح گریبان کیا چاک کسی نے
رویا ہے زمانہ کہ ہلا عرشِ خدا یوں

اپنا جو کسی غیر کے پہلو میں جا بیٹھا
اوروں کے رویے سے ذرا دل نہ دکھا یوں

ہم سا بھی کوئ ظرف کا حامل ہے کہیں پر
بس تیری خطاؤں کی سہتے ہیں سزا یوں

Rate it:
Views: 456
23 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets