Add Poetry

ہم سے الفت چھپائی نہیں جاتی

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

ہم سے الفت چھپائی نہیں جاتی
یہ بات سب کو بتائی نہیں جاتی

تجھے دیکھتے ہیں دل کے آئینے میں
تیری یاد دل سے بھلائی نہیں جاتی

پہچان لیتے ہیں لوگ ہمیں دیکھ کر تجھے
تیری صورت چہرے سے ہٹائی نہیں جاتی

مانگا تھا تجھے لذت تنہائی کے لیئے
وحشت آنکھوں سے مٹائی نہیں جاتی

وہ ملن کی گھڑیاں بیت گئیں ہیں جمیل
اب محفل پیار کی سجائی نہیں جاتی

Rate it:
Views: 398
18 May, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets