ہم کو یہ کیسے مقدر ملے ہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMہم کو یہ کیسے مقدر ملے ہیں
 مانگے پھول تو پتھر ملے ہیں
 
 تمہارےدامن میں ہیرے موتی
 اور ہم کوتو کنکر ملے ہیں
 
 کسی سے ہو نا سکا علاج غم
 ہمیں چارہ گر بھی بیمار ملےہیں
 
 جن میں تیری شخصیت کوسمودوں
 مجھےایسےنا کوئی اشعار ملے ہیں
 
 اصغر کو جتنے بھی لوگ ملےہیں
 وہ تو سب مطلب کےیار ملے ہیں
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 