ہواوں پر تمہارا انگلیوں سے نام لکھتے ہیں
Poet: WASHMA KHAN WASHMA By: WASHMA KHAN WASHMA, ROMANIAہواوں پر تمہارا انگلیوں سے نام لکھتے ہیں 
 کبھی اڑتے ہوئے پتوں پہ کچھ پیغام لکھتے ہیں 
 
 تمہاری چاہتوں کے نام سے صبحیں بلاتے ہیں 
 قصیدے بھی تمہارے حسن کے ہر شام لکھتے ہیں 
 
 ادائے بے نیازی سے تمہارا پوچھنا ہم سے 
 خطوط اتنے جنابِ من یہ کس کے نام لکھتے ہیں 
 
 کبھی فرہاد کہتے ہیں تمہاری جراتوں پر ہم
 کبھی خط میں تمہیں رانجھا، کبھی گلفام لکھتے ہیں
 
 لکھا ہے اس نے نامے میں اسے احوال لکھ بھیجیں 
 چلو وشمہ سبھی دکھ درد اور آلام لکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






