ہوا ہے ایسی کہ سارے چراغ بجھنے لگے
Poet: Tariq Butt By: Gulbose, Karachiبجھے تو دل بھی تھے، پر اب دماغ بجھنے لگے
ہوا ہے ایسی کہ سارے چراغ بجھنے لگے
یہ کیسی پیاس ہے، اے اہل درد، کچھ تو کہو
کہ تشنگی نہ بجھی ، اور ایاغ بجھنے لگے
یہیں کہیں سے تو گزرا تھا ، کاروانِ مراد
ہوائے دشت، ٹھہر جا ! سراغ بجھنے لگے
ابھی تو دل میں فروزاں تھے یادِ گل کے چراغ
ابھی سے کیوں میرے جذبوں کے باغ بجھنے لگے
ہوا سے لینی تھی دادِ مبارزت طلبی
بغیر بھڑکے ہی یہ کیوں چراغ بجھنے لگے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad