Add Poetry

ہو تکلف ہی مگر لب پہ کوئی بات تو ہو

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

ہو تکلف ہی مگر لب پہ کوئی بات تو ہو
اجنبی بن کے سہی ان سے ملاقات تو ہو

پوچھ لوں آج کوئی دل میں چھپی بات مگر
تیرے ہونٹوں پہ ذرا جنبش اثبات تو ہو

کیسے اس رات کو میں ہجر کی اک رات کہوں
دل میں کچھ درد تو ہو ، آنکھوں مییں برسات تو ہو

منصفانہ ہے کہاں پیسے کی تقسیم یہاں
سب کو تھوڑا ہی ملے اس میں مساوات تو ہو

مل ہی جائے گی کبھی منزل مقصود انھیں
شرط اتنی سی ہے چلنے کی شروعات تو ہو

غیر کو شیریں زباں اپنا بنا لیتے ہیں
ہو کے رہتا ہے اثر گرمئی جزبات تو ہو

بے گناہی کا مری اس کو یقیں آ جائے
کاش منصف مرا کچھ واقف حالات تو ہو

اس کے شعروں میں اتر آئے گا آہنگ غزل
میر و غالب کی طرح خوگر صدمات تو ہو

Rate it:
Views: 1364
14 Nov, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets