ہو جادو جو تو بولے
کانوں میں نشہ گھولے
کالی بدلی چھائے
جب تو زلفیں کھولے
گل کھل جائیں بن میں
مری جاں جب تو بولے
جو بھی تجھ سے بولے
بولے پہلے تولے
میرا تو بس ہے وہ
مجھ سے وہ کچھ جولے
دیکھے جو پسینہ ترا
شبنم چہرہ دھولے
بھولی تیری صورت
مر جائیں سب بھولے
مدھم ہو چاندنی بھی
تو جو چہرہ کھولے
جیون ان کو بخشے
مردوں سے جب بولے
سمجھوں میں ڈوب گیا
آنکھیں جب تو کھولے
ڈھلکائے جوں ہی نقاب
کس کس کا دل ڈولے