ہے جنّت ماں کے پیروں کے نیچے

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

ہے جنّت ماں کے پیروں کے نیچے
رہتی لازم مخفی خدمت پیچھے

فطرت میں ممتا کا عنصر شامل
گویا موتی سے بڑھکر ہو بچے

حاضر بن کر گہوارہ ہمت بھی
چاہے کتنے لیکن پائے کچے

دکھلائے سچائی کی مشعل یہ
پوری واقف کہ ہیں من کے سچے

ہٹ جائیں دکھ چہرہ دیکھیں گر تو
مورت ہی کیسی خوشی سے پھولے

تحفہ رب کا ناصر سر آنکھوں پر
ہو موقع حاصل تو راضی کر لے

Rate it:
Views: 306
07 Dec, 2020