Add Poetry

ہے مزید اُداسی دوا اُداسی کی

Poet: Mohsin By: Muhammad Baber Zaman, Sahiwal

سکوتِ شام میں گُونجی سدا اُداسی کی
کہ ہے مزید اُداسی دوا اُداسی کی

امورِ دل میں کسی تیسرے کا دخل نہیں
یہاں فقط تیری چلتی ہے یا اُداسی کی

بہت شریر تھا میں اور ہنستا پھرتا تھا
پھر اک فقیر نے دے دی دعا اُداسی کی

چراغِ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا
کہ آج رات چلے گی ہوا اُداسی کی

بہت دنوں سے ملاقات ہی نہیں محسن
کہیں سے خیر خبر لے کے آ اُداسی کی

Rate it:
Views: 668
04 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets