Add Poetry

ہے کلیوں کے ہونٹوں پہ رقصاں تبسم

Poet: Gul Zareen Pasha Zareen By: Gul Zareen Pasha Zareen, Kallar Syedan

ہے کلیوں کے ہونٹوں پہ رقصاں تبسم
تو پھولوں نے ھے رنگ گلشن سجایا
یہ غنچوں میں ہر سو عجب سی مہک ہے
ارے دیکھو کوئ چمن میں ھے آیا

یہ آمد ہوئ آج کس کی چمن میں
یہ کس کے لیے بلبلیں گا رہی ہیں
کیوں مالن نے بدلے ہیں ہاتھوں کے کنگن
یہ مالی کی آنکھیں کیوں مسکا رہی ہیں

سحر کر دیا کس نے آ کر چمن میں
فضاؤں پہ بھی مستیاں چھا گئ ہیں
ہر اک جھوم کر شاخ لہرا رہی ہے
تو غنچوں پہ بھی رونقیں آ گئ ہیں

عجب رنگ میں یہ بہار آئ اب کے
کہ بکھرے ہیں ہر سو انوکھے فسانے
زریں پونچھ لے تو بھی پلکوں کے آنسوں
ہیں ٹوٹے سروں نے بھی چھیڑے ترانے

Rate it:
Views: 452
10 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets