یاد تمہاری آئی ہے
Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahoreدُور اُفق پہ
شام کی لالی چھائی ہے
اور یاد تمہاری آئی ہے
کہاں ہے تُو اے جان جاں
دُور رہ کے تُو نہ اور ستا
تنہائی سے آنکھ بھر آئی ہے
اور یاد تمہاری آئی ہے
کیوں چاہتے تم کو اتنا ہیں
ناداں ہے دل معلوم نہیں
ہر سانس میں خوشبو تمہاری پائی ہے
اور یاد تمہاری آئی ہے
More Love / Romantic Poetry







