یا رب
اک تُو ہی تو ہے
مری جس سے گزارش ہے
مرے دل کی دھڑکن کو
مری جان بنی ہے جو
مرے سانسوں میں رہتی ہے
دکھ میرے جو سہتی ہے
ہے وشمہ ایمان مرا
اسے صحت دے میرے خدا
سب کرب و الم اس کے
تقدیر میں لکھ دے مری
بے چین ہوں اس کے بغیر
مجھے لمس ہو اس کا عطا
اے میرے خدا