یری چاہت، میری محبت، میرے پیار کو دیکھ کو
Poet: افراءعروج By: Ifra Arooj, Faisalabadمیری چاہت، میری محبت، میرے پیار کو دیکھ کو
کبھی یہ مت سمجھ لینا کہ میں وقت گزاری ہوں
میں محبت کا سمندر ہوں، میں جذبات کی روانی ہوں
تیرے در کا جو اک تسلسل سے دروازہ کھٹکتا ہے
وہ میری دیوانگی ہے، محبت تجھ سے روحانی ہے
تیری آنکھیں، تیرا لہجہ، تیرا وجود
میرے ہاں بڑے احترام سے پڑے ہیں
تیرا ذکر جو ہونے لگے
میں بہانے سے بول دیتی ہوں
تمہارے ساتھ کے صدقے، یہ زمانہ ٹھکرایا ہے
تمہیں اپنا اور خود کو تمہارا بنایا ہے
مگر مجھے کیوں لگتا ہے
تیری بھولنے کی عادت نے
مجھ ہی خو بھلایا ہے، مجھ ہی کو بھلایا ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






