یوں بات بات پرتم روٹھا نہ کرو

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

یوں بات بات پر تم روٹھا نہ کرو
ہمیں ستاکر مزے لوٹا نہ کرو

یہ جو وعدہ کر کے مکرجاتے ہو
وعدہ کرو تو کبھی جھوٹا نہ کرو

دیکھنا پھر بہاریں لوٹ آہیں گی
ابھی سےدل اپناچھوٹا نہ کرو

آج جی بھر کر جی لو جاناں
کل کیا ہو گا یہ سوچا نہ کرو

 

Rate it:
Views: 1228
04 Aug, 2013