یوں بھی کب اس سے رابطہ نکلا
Poet: Masood Tanha By: Masood Tanha, lahoreیوں بھی کب اس سے رابطہ نکلا
وہ تو اچھا تھا میں برا نکلا
قافلے راہ میں لوٹنے والا
راہ زن ایک رہ نما نکلا
یوں ہی شکوہ ہے مجھ کو دریا سے
میرا دشمن تو ناخدا نکلا
پہلے پہلے تو با وفا تھا مگر
آخر وہ بھی بے وفا نکلا
جس کے دم سے تھیں رونقیں تنہا
آج محفل سے دور جا نکلا
More Love / Romantic Poetry






