یہاں کون آئے گا جس کا انتظارکریں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

یہاں کون آئے گاجس کا انتظار کریں
چل اے دل عدم آباد کی راہ اختیار کریں

اپنی زیست کوئی ایسا یار آیا نہیں ہے
دل و جان سےجی بھرکہ جسےپیار کریں

ہم نےخود ہی محبت کا روگ دل کو لگایا ہے
اس میں ہماری کیا مدد کوئی غم خوار کریں

بھیڑوں کہ روپ میں بھیڑہیے بھی ملتےہیں
اس دور میں کس انسان پر اعتبار کریں

جو سچا دوست تھا وہ بھی روٹھ گیا ہے
اب کس کی نذر اصغراپنےاشعار کریں

Rate it:
Views: 460
01 Oct, 2011