یہ بات زمانے کودکھادوں گا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

یہ بات زمانے کو دکھادوں گا
دیکھنا میں تمیں بھلادوں گا

مجھےکبھی تیراخیال نہ آئے
تیری ہرنشانی کو جلا دوں گا

لبوں پہ تیرا نام نہ آنےپائے
ان پہ خامشی کا تالا لگا دوں گا

تیرا نام سن کردھڑکنےنہ لگے
اپنےدل پہ میں پہرہ بٹھادوں گا

یہ کبھی تیری سمت نہ دیکھیں
یہ بات آنکھوں کو سمجھادوں گا

Rate it:
Views: 502
20 Nov, 2012