یہ تیرے نقشِ کفِ پا جہاں تک پہنچے

Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh

یہ تیرے نقشِ کفِ پا جہاں تک پہنچے
ہم سجدے کرتے کرتے وہاں تک پہنچے

تیری آرزو میں تیری ہی جُستجو میں
تجھے کیا خبر ہم کہاں کہاں تک پہنچے

یہ میکدہ ہے یہاں آداب سے بیٹھو رِندو
یہ نہ ہو کہ واعظ گریباں تک پہنچے

جنہیں اُڑنا بھی نہیں آیا تھا کبھی
آخر وہ کیسے بُلندئ آسماں تک پہنچے

دل اور جاں میں لیئے ہُوئے عشق کی تپش
ہم تیری زُلفوں کے سائباں تک پہنچے

اِدھر اُدھر بِکھر چُکے تھے سارے تِنکے
امر جب پرندے اپنے آشیاں تک پہنچے

Rate it:
Views: 703
03 Jul, 2014