یہ سال کیسا سال تھا
Poet: Benish Sana By: Benisha Sana, Gujratہر چیز تھم گئی تھی
وقت پھر بھی چلتا رہا
برا بھلا گزرتا رہا
آج یہ سوچ رہی ہوں
یہ سال کیسا سال تھا
ہر شخص بے حال تھا
سب کچھ لٹا بیٹھا تھا
بلکل تنہا بیٹھا تھا
کہ اچانک!
پرندے چہچہا ئے
پھول مہکے
کلیاں چٹکیں
اور بہا ر نے پیغام دیا
نہ اداس ہو اے دوست
یہ سال بھی گزر جائے گا
نیا سال جب آئے گا
خوشیاں سنگ لائے گا
زندہ ہیں اسی امید پہ
کب وہ سال آئے گا
خوشیاں لو ٹائے گا
بچھڑا یا ر ملا ئے گا
More Love / Romantic Poetry






