یہ ظالم جو گزشتہ سرخ رات تھی
Poet: رفیق خان By: رفیق خان , Ahmedpur Eastیہ ظالم جو گزشتہ سرخ رات تھی
میرے محبوب پر بہت درد ناک تھی
باقیوں پہ گزرتی وه ہوجاتیں ناپاک
سرخ رنگ کی قسم رات "وہ" پاک تھی
سرخ تھی "وہ" رات سرخ تھا ہر رنگ
سرخ تھے ہر پھول سرخ تھا جوپلنگ
جو میں ہوتا وہاں تو بتاتا اسے
جھولی میں سر رکھ کر دباتااسے
ہے میرے لیے بہت مقدس یہ رات
اسکو لگا کر گلے سے میں بتاتا اسے
بستر پر جو نظر آتا کوئی داغ
سرخ پتیوں سے میں چھپاتا اسے
اسکی آنکھوں سےجاری جو برسات تھی
اس کے رونے پہ افسردہ خود رات تھی
یہ ظالم جو گزشتہ سرخ رات تھی
میرے محبوب پر بہت درد ناک تھی
باقیوں پہ گزرتی وه ہوجاتیں ناپاک
سرخ رنگ کی قسم رات "وہ" پاک تھی
More Love / Romantic Poetry






