یہ کرشمہ بھی دکھائے گا کوئی
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIAیہ کرشمہ بھی دکھاے گا کوئی
دل سے وشمہ کو بھلاے گا کوئی
اپنی آنکھوں کے چراغوں کو کبھی
میرے رستے میں جلاے گا کوئی
آسمانوں سے اترتی چاندنی
خواب کی دھرتی پہ لاے گا کوئی
ایک لمحہ دیکھ کر میری طرف
ایک لمحہ مسکراے گا کوئی
صبح ہو جاے گی اور سورج کے ساتھ
ہے یقین مجھ کو کہ آے گا کوئی
ہے یقیں وشمہ کہ اب میرے لیے
اپنے وعدوں کو نبھاے گا کوی
More Love / Romantic Poetry






