Add Poetry

آخرش درد بلا خیز نے پھر آن لیا ٰٰ ٰٰ

Poet: azharm By: Azhar, Doha

آخرش درد بلا خیز نے پھر آن لیا
جس سے بچتے تھے عدو تیز نے پھر آن لیا

سات پردوں میں تو محبوب چھپا رکھا تھا
پر رقیبان فتن بیز نے پھر آن لیا

اس کہانی کا بھی انجام کوئی بتلاو
ختم بیماری، تو پرہیز نے پھر آن لیا

خالی پیمانہ اگر رہتا تو اچھا ہوتا
رند کو پیالہء لبریز نے پھر آن لیا

خون پر خون ہوا، ظلمت شب کے اُس پار
دن میں تاریکیء خوں ریز نے پھر آن لیا

جان چھوٹی ہی تھی مشکل سے ضیاء صاحب سے
آن کی آن مِِیں پرویز نے پھر آن لیا

پھر سے موزوں ہے طبیعت تری اب کیا اظہر؟
فکر کی ندرت زرخیز نے پھر آن لیا

Rate it:
Views: 477
14 Sep, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets