Add Poetry

بےحساب

Poet: darakhshanda By: darakhshanda, houston

 نہ جرم ہوا نہ ہوئی کوئی خطا
لگے الزام محبت میں بے حساب

عدالت بھی اسکی فیصلہ بھی اسکا
ہوا محبت سے یوں وہ بری بے حساب

طفل مکتب تھے ہم اور وہ ماہر نصاب
بدلتا رہا محبت کے باب وہ بے حساب

خاموشی کو میری دے گیا نااہلی کا خطاب
تھا اپنی لیاقت پر جسکو زعم بے حساب

جلا دیے وہ محبت نامے ہم نے بے اختیار
لکھے جو کسی اور کے نام اس نے بے حساب

چل نہ سکا دو قدم بھی وہ محبت کے ساتھ
کیے جس نے عہد و پیماں عقد میں بے حساب

سزا دیتے ہم بھی اس کو بےوفائ کی یوں بےحساب
گررکھتےنہ ہم اس دل میں محبت یوں بے حساب

Rate it:
Views: 526
18 Apr, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets