تیری یادوں کے جو طوفاں اٹھے ہیں دل میں

Poet: " مظہرؔ اِقبال گوندَل " By: MAZHAR IQBAL GONDAL, Karachi

تیری یادوں کے جو طوفاں اٹھے ہیں دل میں
ڈوب جائیں نہ کہیں رنگ جَگانے والے

بیچِ مجدھار مجھے چھوڑ کے جانے والے
کب تلک یاد رہیں گے یہ بَسانے والے

میرے اشکوں کو بھی کہہ دو ذرا رک جائیں
اب نہیں لوٹ کے آئیں گے سَمانے والے

اب تو خاموش ہیں سب دل کے فسانے میرے
کیا خبر کس طرف ہیں وہ سُنانے والے

جن کو نہ دیکھا کبھی وقت کے جھونکوں میں بھی
اب وہ موسم میں ہیں رنگ لگانے والے

تو گیا ایسا کہ نہ لوٹا کبھی پلٹا آ کر
چین آتا نہیں دل کو َمَنانے والے

مظہرؔ اب کس سے کریں بات وفا کی جا کر
سب ہی نکلے ہیں یہاں خواب دِلانے والے

Rate it:
Views: 2
07 Jan, 2026
More Love / Romantic Poetry