‏جام_ مہتاب ہے چاندنی ہے بیخودی ہے

PoetMobeen Nisar Submitted byMobeen Nisar
Text size

‏جام_ مہتاب ہے چاندنی ہے بیخودی ہے
تیری آرزو میں اس دل پر بنی ہے

ابھی درد کا ساز چھڑ جائے گا
جان_غزل میری آنکھوں میں نمی ہے

کیف_ بہار ہے! کیف و سرور ہے
گردش_جہاں چند ‏لمحوں کو تھمی ہے

چکور چاند ‏کو پکاریں اپنی آواز میں
دل میں میرے اک ہوک سی اٹھی ہے

موج_ ہوا تیری جستجو میں پریشاں
اسکے جھونکوں میں خوشبو نہیں ہے

 

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied