جس محبت کی تھی تمنا بس وہ سرابوں میں ملی
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadجس محبت کی تھی تمنا بس وہ سرابوں میں ملی
کچھ حقیقت میں ملی بھی تو صرف وعدوں میں ملی
جس جنوں کی چاہت تھی محبت میں وہ جنون نہ ملا
پل بھر کو ملی تسکین بھی تو خوابوں میں ملی
بہت چاہا تھا کہ میں بھول جاؤں اسکو بھول جاؤں
جو تصویر مجھے خوابوں میں ملی خیالوں میں ملی
جذبہ جھوٹا ہےاسکا پر میں کیسے بھول جاؤں اسے
وہ جو لذت مجھے زخموں میں ملی شرابوں میں ملی
بہت تلاش کی ساجد الفت کی حقیقت میں نے
ان جذبوں کی صدا قت تو صرف کتابوں میں ملی
More Love / Romantic Poetry






