Add Poetry

سب کی نظروں سے بچا کر میں چھپا سکتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

چل تجھے خواب کی بستی سے چرا سکتے ہیں
سب کی نظروں سے بچا کر میں چھپا سکتے ہیں

روح میں جس نے یہ دہشت سی مچا رکھی ہے
اس کی تصویر گماں بھر تو بنا سکتے ہیں

اشک سے خاک ہوئی تر یہی بس کافی ہے
ایک بے جان سا پیکر تو کھلا سکتے ہیں

دور سے آئی گلی میں کہیں قدموں کی صدا
اپنا گھر چھوڑ کے مجھ کو وہ سنا سکتے ہیں

رات بھر موج ہوا سے تری خوشبو آئی
چاند تاروں میں ترا نقش پا سکتے ہیں

جانے کیوں آ گئی پھر یاد اسی موسم کی
پھر بھی ہاتھوں کو دعاؤں میں اٹھاسکتے ہیں

جس نے وشمہ کو ہواؤں سے بچائے رکھا
ذات کے کرب کو لفظوں میں دبا سکتے ہیں

 

Rate it:
Views: 409
22 Dec, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets