قصر دل کو غم کی تلاش تھی
Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabadقصر دل کو غم کی تلاش تھی
اک چوٹ دل کو ویراں کر گئی
سنتے ہیں کہ ویرانے میں خداملتاہے
اپنی ہی حالت مجھے پریشاں کر گئی
جانے آج شدت گریا کیا تھی؟
ہراک قطرەٴ آنسو کو زباں کر گئی
حرف بس ایک ہی کہہ سکے تھے
کیفیت وجد سب کچھ بیاں کر گئی
دل سے لیا جب آج نام خدا
لطف و کرم کی بارش حیراں کر گئی
عشق بت قصہٴآزر ہے
پختگی ایمان آگ کو گلستاں کر گئی
More Love / Romantic Poetry






