Add Poetry

لپٹا ہوا چہرہ ہے اندھیرے کی ردا میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

لپٹا ہوا چہرہ ہے اندھیرے کی ردا میں
اور درد ہے اس دل کے دھڑکنے کی صدا میں

پھر کرب کی اس دل میں وبا پھیل رہی ہے
پھر آگ سی بھڑکی ہے یہ سانسوں کی ہوا میں

حیرت ہے کوئی آنکھ سے آنسو نہیں نکلا
ویسے تو کڑا وقت بھی کاٹا ہے دعا میں

روتی ہوں تری یاد کے دامن سے لپٹ کر
جب اونگھنے لگتی ہوں میں خوابوں کی فضا میں

یادوں کے تعاقب میں گزاری ہیں یہ صدیاں
کیا لطف ملا مجھ کو تری کرب و بلا میں

اس بام پہ کیا پیار کی میں شمع جلاؤں
نام اس نے اگر لکھا مرا عہد جفا میں

وہ پیار کا پنچھی ہے پلٹ آئے گا وشمہ
اک تیر محبت کا جو پھینکوں گی ہوا میں

Rate it:
Views: 341
14 Jun, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets