Add Poetry

مرے جنون محبت سجا رہا ہے کوئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

نہ پوچھ دیکھ کے کتنا بنا رہا ہے کوئی
لٹا کے پیار مرا دل چرا رہا ہے کوئی

مری حیات میں اے رنگ بھرنے والے سن
مرے جنون محبت سجا رہا ہے کوئی

میں پیار سمجھوں اسے یا کہوں سزا کوئی
نظر سے اتنا ہی مجھ کو اٹھا رہا ہے کوئی

نبھے گا کیسے مراسم کا سلسلہ سوچیں
یہی دعا رہی ہے وہ نبھا رہا ہے کوئی

تمھارے جانے سے جاتی ہیں میری نیندیں بھی
نشاط زیست کا بھی سلسلہ رہا ہے کوئی

تھی زندگی تو ہمیشہ سے ہی بہت تنہا
نجانے کیوں وہ بہت یاد آ ر ہا ہے کوئی

جھلس ریا ہے مرا جسم دکھ کے صحرا میں
یہ فاصلہ کبھی پل میں مٹا رہا ہے کوئی

خوشی تو اس کے بھی ہوتے ملی نہ تھی وشمہ
وہ غم گسار دکھوں کو اٹھا رہا ہے کوئی

Rate it:
Views: 326
30 Sep, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets