Add Poetry

نظر میں پھول کھلتے ہیں

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, Milford Haven WALES UK

 چراغاں دل میں ہوتا ہے نظر میں پھول کھلتے ہیں
خیالِ وصل سے دل کے نگر میں پھول کھلتے ہیں

ستاروں نے کہا شب بھر یوں تنہا دیکھ کر ہم کو
شبِ ہجراں یوں گزرے تُو سحر میں پھول کھلتے ہیں

مہک تیری وفاؤں کی ہمارے ساتھ چلتی ہے
اگر تم ہمسفر ہو تو نظر میں پھول کھلتے ہیں

غمِ دوراں سے گھبرا کے تیرے پہلو میں آ بیٹھے
تیری سانسوں کی خوشبو سے نظر میں پھول کھلتے ہیں

تمہارے مسکرانے سے بدل جاتے ہیں منظر بھی
ہوائیں جھومتی ہیں ہر ڈگر میں پھول کھلتے ہیں

اُٹھائے ہاتھ تو ابرِ بہاراں جھوم کر آیا
ہماری ہی دعاؤں کے اثر میں پھول کھلتے ہیں

جلا کے شمع ہم نے ظلمتوں کو یہ بتایا ہے
لہو دل کا جلایئں تو دہر میں پھول کھلتے ہیں

Rate it:
Views: 704
11 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets