کچھ کہا نہیں
بس چپ چاپ چل دئے
نہ شکوے گلے
نہ ہی کوئی اور بات
بس چپ چاپ چل دئے
ہم ایسے ہی ہیں
ہم ویسے ہی ہیں
بس چپ چاپ نکل لئے
اس محفل سے دور
یار دوستوں سے
کنارہ کر گئے
اب نہ ہوگی کوئی بات کبھی
نہ ہوگی کوئی ادبی کفتگو
تک بند شاعر تھے
اناڑی لکھاری تھے
شاید اس لئے
چپ چاپ چل دئے
ہم نے ہر لفظ کو
خنجر کی طرح اتارا دل میں
اور اپنے تخٰیل پر پہرے بٹھا کر
چپ چاپ چل دئے
ذکر کبھی بھولے سے نکل آئے محفل میں تو
دعاؤں میں یاد کرلینا سبھی
کیونکہ ہم تو چپ چاپ چل دئے
محفل میں آئے تھے اجنبی کی طرح اور
اجنبی کی طرح ہی
چپ چاپ چل دئے
بس چپ چاپ چل دئے