کیا کوئی تصویر بن سکتی ہے صورت سارا دن

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, پاکستان

 کیا کوئی تصویر بن سکتی ہے صورت سارا دن
پھر کسی سے کیوں ملے کوئی ضرورت سارا دن

تیری یادیں ہوگئیں جیسے مقدس آیتیں
چین آتا ہی نہیں دل کو تلاوت سارا دن

دشمنی تو چاہنے کی انتہا کا نام ہے
یہ کہانی بھی ادھوری ہے محبت سارا دن

دھوپ کی ہر سانس گنتے شام تک جو آگئے
چھاؤں میں وہ کیا جئیں جینے کی عادت سارا دن

بچ گیا دامن اگر مرے لہو کے داغ سے
وہ مرا قاتل تو مر جائے گا شہرت سارا دن

حسن کی دکان ہوکہ عشق کا بازار ہو
یاں کوئی سودا نہیں ہے دل کی دولت سارا دن

اس کی سرداری سے اب انکار کرنا وشمہ جی
روشنی دیتا نہیں سورج سیاست سارا دن

Rate it:
Views: 6
13 Aug, 2025
More Love / Romantic Poetry