Add Poetry

ہر سمت ہتھیلی پہ ضیا پھوٹ رہی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

ہر سمت ہتھیلی پہ ضیا پھوٹ رہی ہے
حرفوں میں مرے شاخِ دعا پھوٹ رہی ہے

اترے ہیں مرے بام پہ رحمت کے فرشتے
ہے وقتِ سحر ،یادِ خدا پھوٹ رہی ہے

گاتے ہیں سبھی تیری حضوری کے ترانے
گھر گھر سے محبت کی ضیا پھوٹ رہی ہے

دریا میں ہیں کس باد مخالف کے تھپیڑے
ہر سمت سے نفرت کی ہوا پھوٹ رہی ہے

کب سے ہوں میں اس شہر فسوں کار میں حیراں
ہر سو جو رقابت کی وبا پھوٹ رہی ہے

ہے دھوپ کی شدت کا بھی احساس اگرچہ
چڑیوں کے چہکنے کی صدا پھوٹ رہی ہے

وشمہ بھی ہے صحرائے مسافت میں اکیلی
اور راہ میں کالی سی گھٹا پھوٹ رہی ہے

Rate it:
Views: 274
19 Jul, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets