Add Poetry

ابھی تلک میں ترے خواب کے حصار میں ہوں

Poet: shaheen awan By: shaheen awan, hari pur

 ابھی تلک میں ترے خواب کے حصار میں ہوں
میں نیند میں ہوں کہ نیندوں بھرے خمار میں ہوں

نہ میں ڈوبی چناب میں نہ تھل میں جل کے مری
کوئی بتائے کہ میں کون سی قطار میں ہوں

میری تلاش میں صدیاں بھٹکتی پھرتی ہیں
میں نقش پا ہوں مگر راہ کے غبار میں ہوں

میں اپنے آپ پہ ہر اختیار کھو بیٹھی
پتا چلا کہ اب میں تیرے اختیار میں ہوں

کہا گیا ہے جنت ہے میرے پاؤں تلے
مگر ہے کیا میری وقعت میں کس شمار میں ہوں

صدا کسی بھی دے نہیں رہی شاہین
میں اپنے گھر میں نہیں خامشی کی غار میں ہوں

Rate it:
Views: 397
10 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets