دل پہ جادو سا یہ چلاتی ہیں
ان کی آنکھیں غز ل سناتی ہیں
ہم تو اک لفظ لکھ نہیں پاتے
جو بھی لکھتے ہیں یہ لکھاتی ہیں
جتنی دلچسپ ہیں کہانیاں سب
ان کی آنکھیں وہی سناتی ہیں
آؤ ہم پہ کوئی کتاب لکھو
دے کے آواز یہ بلاتی ہیں
ان کی پلکوں کی بات مت پوچھیں
ہجر کا بوجھ یہ اٹھاتی ہیں
دل کا احوال کہہ نہیں سکتے
کچھ کہیں تو برا مناتی ہیں
زیست کو شاعری نہیں آتی
یہ تو بس نظم ہی سناتی ہیں