Add Poetry

اپنی پلکوں پہ تجھے رکھا سجایا وشمہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Makati

 اپنی پلکوں پہ تجھے رکھا سجایا وشمہ
پھر بھی خوابوں میں ترا ذکر نہ آیا وشمہ

اس نے اندر سے مرے زخم کریدے اتنے
میں نے جس شخص کو خود میں تھا چھپایا وشمہ

اپنی ہستی کے سبھی نقش مٹا دوں ،چاہوں
جسکو آنا تھا ابھی تک وہ نہ آیا وشمہ

اپنے ہر جائی کو ہر وقت دعا ہی دی ہے
آتشِ ہجر میں خود کو ہی جلایا وشمہ

جس نے زندانِ محبت میں سزا دی مجھ کو
میں نے بڑھ کر اسے سینے سے لگایا وشمہ

Rate it:
Views: 379
03 May, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets