! تم دو کے درمیاں

Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston

 تم دو کے درمیاں
ہستی کہیں گم ہو کر رہ گئی ہے

اک سمت قدم بڑھاتی ہوں
دوجی سمت سے ندا آتی ہے

خود کو کیوں کھوجتی ہوں ؟
گر وجود ہی وجوہ و جوب میں ہے

پھر میں یہ کس جستجو میں ہوں ؟
رشتوں کی تحویل میں تقسیم زندگی ہے

پھر سوچتی ہوں
کیا روح بھی اپنی تقسیم ہو چکی ہے؟
 

Rate it:
Views: 406
07 Dec, 2020