تم ہمیں چاہتے رہو
Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین, karachi ہا تھ ہم نے ٹھائے دعا کے لئے
تم ہمیں جاہتے رہو خدا کے لئے
جو چلے ہو محبت کی اس راہ پر
رہو تیار بھی پھر سزا کے لئے
جان لینا ہی مقصود ہے گر صیاد
پھر روزن قفس کیوں ہوا کے لئے
التفات کرم ان کا بیگانوں پر
اور ہم سے ہیں تقاضے وفا کے لئے
میرے ہی ہو مرے ہی رہو تم سدا
منتتظر ہوں تری اس صدا کے لئے
گر ہمیں چھوڑ کر چل دئے وہ معین
تو بھٹکتے رہیں گے وفا کے لئے
More Love / Romantic Poetry






