تیرے بغیر ہے جینا دشوار آج کل
Poet: عفان ساحل By: Affan Sahil, Lahore تیرے بغیر ہے جینا دشوار آج کل
 جی تو لیں گے مگر دِل ہے بے قرار آج کل
 
 جس کے لوٹ آنے کا کوئ امکان نہیں
 کر رہا ہوں میں اس کا انتظار آج کل
 
 درد سہہ کر ہی جینا پڑے گا
 ملتی نہیں سانسیں ادھار آج کل
 
 تم کان نہ دھرنا میری شکایتوں پر
 کوئ بھی نہیں سنتا میری پکار آج کل
 
 اب تمھارے روٹھ جانے کا غم نہیں 
 زندگی سے میں یوں ہی ہوں بیزار آج کل
 
 یہ طوفان بھی جلد ہی تھم جاۓ گا
 بہت تیز ہے وقت کی رفتار آج کل
 
 تباہ و برباد یہ دنیا ہوگئ ہے ساحلؔ
 قیامت کا ہے مجھے انتظار آج کل
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 