تیرے محسن کی آمد آمد ہے

Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahore

یہ سجنا سنورنا، یوں بالوں میں گُلاب کا مہکنا
لگتا ھے تیرے محبوب کی آمد آمد ھے

یہ چُوڑیوں کی کھنک یہ پائل کی چھنک، یوں چہرے کا دمکنا
لگتا ہے دیدار یار کے لمحات کی آمد آمد ہے

یہ لبوں پہ تبسم یہ شوخ سالہجہ، یوں دل کا دھڑکنا
لگتا ہے زندگی میں تتلی کے رنگوں کی آمد آمد ہے

یہ زرق برق لباس یہ ہلچل یہ رونق، یوں پہروں اُسے سوچنا
لگتا ہے عید پہ تیرے محسن کی آمد آمد ہے

یہ چہرے پہ حیا یہ جُھکی سی آنکھیں، یوں بوکھلانا شرمانا
لگتا ہے تیرے من کے ساگر کی آمد آمد ہے

(دل کی گہرائیوں سے سب کو عیدالاضحٰی مبارک)

Rate it:
Views: 416
10 Sep, 2016