یہ کاٹیج ہمارا جهیل کنارے
اترتے یہاں بادلوں کے قافلے
ہم تم دهند میں ان کی چھپے جارہے ہیں
جهیل کے گردجنگلی پهولوں کے ہیں ہالے
ہم تم خوشبوؤں میں ان کی مہکے جارہے ہیں
تتلیوں، جگنوؤں کا ہے تعاقب
ہاتھ میں تیرا ہے ہاتھ بس اڑے جارہے ہیں
جهیل کنارے بیٹھ کر
نیلگوں پانی میں عکس تیرا دیکهے جارہے ہیں.
وقت تهم سا گیا ہے
زمان مکان سے آزاد
سنگ تیرے چلے جارہے ہیں