Add Poetry

خلوص کی گڑیا

Poet: Rukhsana Kausar By: Rukhsana Kausar, Jalal Pur Jattan, Gujrat

میں جو ہوں خلوص کی گڑیا جاناں
مجھے وفا نبھانا خوب آتی ہے
میں وضعدار تو نہیں ہوں
ہاں! مگر
وفادار تو ہوں
اپنے تمام وعدوں کی، اپنے تمام ارادوں کی
تو شاید اک آبلہ پاءتھا
میں تیری آنکھوں کی قیدی جاناں

سانسوں میں مہکتی ہوئی خوشبو کی طرح
رات میں ڈھلتی ہوئی جوانی کی قسم
میں نے بے انت تجھے چاہا جاناں
آ دیکھ میرے وجود میں ہر رونق تجھ سے ہے
جیسے پھول کو خوشبو چاہے
میں نےاس طور سے تجھے چاہا جاناں


دل میں اٹھتے بے تاب جذبوں کی قسم
مجھے تو سب سے پیارا ہے
میں سانسوں کو بھی نہ دوں مہلت آنے کی درمیان
ہاں!
اک بار جو کہہ دے تو
ہمارا ہے
ہمارا ہے
فقط ہمارا ہے

Rate it:
Views: 379
03 Jul, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets