دل تم کو اپنا اس طرح چاہتا ھے
مرنے والا جیسے کوئی بقاء چاہتا ھے
تیرے میرے ہاتھ مانو کچھ نہیں یعنی
ہوکر رہے گا وہی جو خدا چاہتا ھے
پیار مت کیجئو میں پھر سے کہتا ہوں
دیکھ خود کا اپنے اگر تو بھلا چاہتا ھے
آہ کس کم بخت کو بتلا تو نہیں عزیز ؟
دل تم کو دائم اپنا یار سدا چاہتا ھے
چھوڑ خود غرضی تو پیار میں اسد
وفا کے بدلے اگر تو وفا چاہتا ھے