دل میں بسا تو لیجیے چاہت کی تازگی
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, MOSCOWدل میں بسا تو لیجیے چاہت کی تازگی
پھر دیجیے نگاہ کو حیرت کی تازگی
جیسے ہیں ثبت پھول پہ موسم کے رنگ سب
عارض پہ اس کے نقش محبت کی تازگی
اس نے ہمارا نام لکھا شب کے ہاتھ پر
پھیلی ہے شب کے رخ پہ قیامت کی
بے اختیار میرے قدم ڈولنے لگے
پائی جو اس کے پاس مروت کی تازگی
مجھ پر بہار ٹوٹ کے برسی ہے اس برس
مجھ کو ملی ہے تیری محبت کی تازگی
More Love / Romantic Poetry






