Add Poetry

دیا جیم طرحی مشاعرے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

 نیند میری خواب سارے آپ کے
چاند میرا سب ستارے آپ کے

آپ نے چھینی ہے میری زندگی
جی رہی تھی جب سہارے آپ کے

کیسا جادو کر دیا ہے آپ نے
پڑھ رہے ہیں سب سپارے آپ کے

آپ کی آنکھوں میں میرا عکس ہے
میری آنکھوں میں نظارے آپ کے

میری باتوں کی کوئی قیمت نہیں
لفظ جتنے ہیں وہ بھارے آپ کے

اک جہانِ رنگ و بو ہے چار سو
آسمانِ دل پہ تارے آپ کے

زندگی کی آرزو بڑھتی گئی
ہاتھ میں تھے جب غبارے آپ کے

تو بھی وشمہ پیار کو تقسیم کر
تجھ کو چاہیں سب یہ پیارے آپ کے

Rate it:
Views: 257
07 Aug, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets