رات کے تاروں کو یوں تکنا ، میرے دل کو بھاتا ہے

Poet: نور فاطمہ By: Noor Fatima, Multan

رات کے تاروں کو یوں تکنا، میرے دل کو بھاتا ہے
چلتی ہوا کا اک جھونکا ، کیا خوب کہانی سناتا ہے

پہروں بیٹھتے ہیں ہم، رات کی تنہائی میں
تجھے کھو دینے کا خوف، ہمارے دل کو ستاتا ہے

بارش کی گرتی بوندیں ، برف کی برستی تتلیاں
اس پل میں تو ہمیں، بہت خوب یاد آتا ہے

چھوڑ دی ہم نے وہ سب امیدیں یارو
جن امیدوں کے سہارے، تو یوں چھوڑ جاتا ہے

بساہے جو ہماری نگاہوں میں تو صورت ٓٓٓٓنور
ان نگاہوں میں روز آنسوؤں کا دریا بہتا ہے

Rate it:
Views: 3
15 Sep, 2025
More Love / Romantic Poetry